جسٹس مقبول باقرسندھ کے نگراں وزیر اعلی ہوں گے

Justice Maqbool Bqir, Interim CM Sindh, City42
سورس: City21
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جسٹس مقبول باقرسندھ کے نگراں وزیر اعلی ہوں گے

سٹی42: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار مقبول باقر میں اتفاق ہوگیا۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ کے 8ویں نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقرسندھ کے نگراں وزیر اعلی ہونگے.نگران وزیر اعلی کے لئے آخری لمحات میں گورنر سندھ نے کردار ادا کیا ۔

گورنر نے ڈاکٹر خالد مقبول وزیر اعلی سندھ اور پیر پگارا سے فون پر بات کی اور انہین مقبول باقر کا نام قبول کرنے پر قائل کیا۔ 

صوبائی اسمبلی  تحلیل ہونے کے بعد سید مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان مشاورتی ملاقاتیں ہوئیں۔ مشاورت کے دوران دونوں قائدین کے درمیان کئی معتبر و معزز ناموں پر غور و خوض کیا گیا ۔  تین دن کی تفصیلی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی رعنا انصار کے درمیان جناب جسٹس مقبول باقر صاحب کے نام پر اتفاق ہوا ۔

 دونوں رہنماؤں نے متفقہ طور پر جسٹس مقبول باقر صاحب کو  سندھ کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کرکے انکی تقرری کیلئے گورنر سندھ  محمد کامران ٹیسوری کو  سفارش کی ۔

جناب جسٹس مقبول باقر صاحب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں اور ماضی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے منصب پر فائز رہے ہیں۔ جسٹس باقر صاحب کا شمار پاکستان کے انتہائی قابل احترام جج صاحبان میں ہوتا ہے جنکی عدل و انصاف کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔