ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں پاکستانیوں نےجوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی منایا۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نےپرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

انقرہ میں یوم آزادی کی صبح قرمی پرچم لہرانے کی تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات میں پڑھے گئے۔

 سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں ہماری آباواجداد کی قربانیاں یاد دلاتا ہے۔پاکستانیوں نے زندگی کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

 ڈاکٹر یوسف جنید  نے تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور پاکستان کی ترقی ترکیہ کی ترقی ہے۔