76 واں یوم آزادی؛ لاہور کی سڑکوں پر شہریوں کا جوش و خروش عروج پر

 76 واں یوم آزادی؛ لاہور کی سڑکوں پر شہریوں کا جوش و خروش عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 76 واں یوم آزادی کے موقع پر لاہور کی شاہرائیں شہریوں سے بھر گئیں، خوبصورت کپڑے زیب تن کیئے بچے بڑے ، خواتین سب جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز لبرٹی چوک پر شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، شہریوں کی بڑی تعداد لبرٹی گول چکر پر امڈ آئی ہے، چھوٹے بچے جشن آزادی کے خوبصورت کپڑے زیب تن کیئے لبرٹی گول چکر پر پہنچے۔ ننھے بچوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

گورنر ہاؤس میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب نے 76ویں یوم آزادی کی تقریب میں پرچم کشائی کی۔ گورنر پنجاب نے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئےخصوصی دعا کی۔ تقریب کے بعد گورنر پنجاب اور بیگم گورنر بچوں میں گھل مل گئے۔  

اس کے علاوہ پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے عہدیداران کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستان کی 76 یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں  صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب، ملک زاہد،ملک ندیم بلو، شیخ نصیر ، محمد مختار مٹھو،ملک یحییٰ، حاجی محمد الیاس، محمد اصغر ، امجد ، جواد بٹ، محمد وحید، ڈاکٹر محمد عامر سمیت تاجروں کی کثیر تعداد منے شرکت کی۔ 

پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کااہتمام کیا گیا، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈی ایس آفس کے احاطے میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈی ایس ریلوے محمد حنیف نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں ڈویژنل واسسٹنٹ افسران سمیت افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلوے کے پولیس بینڈ نے بھی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے ریلوے ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ ڈی ایس ریلوے نے اولڈ ڈیزل شیڈ میں افسران کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔ 

ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب ہوئی، تقریب میں افسران سمیت عملہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، یوم آزادی کے 76ویں سال پر قومی پر چم کو بلند کیاگیا۔

چیزیس برانچ جوہر ٹاؤن  میں 76ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کی گئی، کیک کاٹنے کی تقریب میں یتیم بچوں نےخصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی ای اوماڈل بازار شاہد قادر نے خصوصی شرکت کی۔

لاہور میوزیم میں پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی، لاہور میوزیم کے ڈائریکٹر محمد عثمان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ننھے بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر لاہور میوزیم نے سٹاف اور بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا، ننھے بچوں کیلئے آزادی کی مناسبت سے مختلف مقابلوں کااہتمام کیاگیا۔ 
غلامی سے آزادی تک کے سفر کو بعنوان ہجرت تصویری نمائش کے طور پر افتتاح بھی کیا گیا۔ 

لٹن روڈ پر جی سی ٹی کے زیراہتمام شادی لال بلڈنگ میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی، سیکرٹری انڈسٹریز، ڈی جی پیسڈا، وی سی نائجن یونیورسٹی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ، سی ای او ماڈل بازار، ڈی جی ٹیوٹا نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں طلباوطالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے۔ شاندار تقریب کےا نعقاد پر سیکرٹری انڈسٹریز نے پرنسپل اور طلباوطالبات کی کوشش کوسراہا۔ 

مختلف سکول وکالج کے زیر اہتمام کلمہ چوک سے یوم آزادی کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ یوم آزادی ریلی میں اساتذہ و طلبانے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کلمہ چوک سے شروع ہونیوالی ریلی چلڈرن ہسپتال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

76ویں یوم آزادی پر انجمن حمایت اسلام ملتان روڈ میں پرچم کشائی تقریب ہوئی، 76ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ چیئرمین انجمن حمایت اسلام سید ضیاء حیدر رضوی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل انجمن حمایت اسلام میاں محمد منیر نے شرکت  کی۔ پرچم کشائی تقریب میں دارالشفقت سکول کے طلباء نے پریڈ پیش کی۔ 

جشن آزادی کے موقع پر صوبہ بھرمیں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں،ڈسپنسریوں اوردفاترمیں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ سیکر ٹر ی لیبر فیصل فرید اور کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کےدوران قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ ملک و قوم کی سربلندی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔