جشن آزادی،اٹارنی جنرل آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کی سٹی 42 سے خصوصی گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)اٹارنی جنرل آفس میں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے  وفاق کے لاء افسران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

  لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں واقع اٹارنی جنرل آفس میں جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کی تقریب  منعقد ہوئی ،  جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے وفاقی حکومت کے لاء افسران  اعجاز رحمت بسرا، چوہدری نصیر احمد گوجر ،لاء افسر راجہ خرم شہزاد  ، بدر منیر ملک ، خالد پرویز وڑائچ ، امتیاز الہیٰ ،  چوہدری عثمان غنی کے ہمراہ کیک کاٹا ، اس موقع پر لاء افسر احمد رضا چٹھہ ، طاہر محمود احمد کھوکھر ، محمد منصور علی  سیال ،لاء افسر سردار امیر حمزہ ڈوگر ، محسن رضا بھٹی ، زین قاضی ، راجہ حسام  کیانی ، خواجہ اورنگ زیب  سمیت دیگر نے بھی  شرکت کی۔ لاء افسران نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے  اور جیوے جیوے پاکستان کا نغمہ بھی گایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جشن آزادی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے جذبے اور نئے ولولے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔