ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی؛ لاہور کے مختلف مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا

جشن آزادی؛ لاہور کے مختلف مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جشن آزادی کے موقع پر وطن سے اظہار محبت کے لیے لاہور کی مختلف شاہراؤں پر شہریوں کا رش لگ گیا، بچے، بوڑھے اور جوان سب جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے قبل صدیق ٹریڈ سینٹر کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا،  شہریوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر وطن سے اظہار محبت کیا۔ شہر ی سجاوٹیں دیکھنے کیلئے فیملیز کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہیں، بچے، بوڑھے اور جوان سب جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سنٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن آزادی کی تقریب کی جارہی ہے، اداکارہ رمل علی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ تقریب میں فوک گلوکاروں اور دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، جھنگ سے آئی ڈانس پارٹی نے علاقائی رقص پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ،تاجر برادری کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر خیبر بلاک ذوالفقار غوری اور تاجر برادری کی جانب سے کیک کاٹا گیا، تقریب میں ذوالفقار علی غوری ، سبط اللہ سلطان ، ملک سہیل، ادریس گجر ، عبدالرحمن ، عمار ایڈووکیٹ ، عاطف شاہ ، اعجاز چوہان ،مصطفیٰ غوری، شہزاد علی غوری ، عمران علی گجر ، باؤ حنیف ،رضوان کامران ، رفیق صدیقی نے شرکت کی۔ 

جشن آزادی سے قبل آزادی فلائی اوور کو شہریوں کےلئے بند کر دیا گیا، آزادی فلائی اوور کو آنے والے راستے بند کردیے گئے، راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی۔  گریٹر اقبال پارک میں رات 12بجے آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔

ماڈل ٹاؤن میں (ن)لیگ شعبہ خواتین کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب ہوئی، صدرن لیگ شعبہ خواتین سعدیہ تیمور کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ نزہت صادق، انوشہ رحمان سمیت دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ 

آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، ریس کورس پارک میں شہریوں کیلئے میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میوزیکل پروگرام میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ شہر کی تمام شاہراہوں پر گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے، منچلوں کی مستیاں عروج پر ہیں۔