یوم آزادی پر ملک کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، قیمت کتنی؟

NurE75 Pakistan 1st electric car
کیپشن: NurE75
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرملک کی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی گئی۔ نور ای سیونٹی فائیو نامی کار ڈائس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیار کی گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر،  ڈائس فاؤنڈیشن(DICE) نے ملک کی پہلی   نور ای سیونٹی فائیو( Nur-E 75 ) متعارف کرا دی ہے،  الیکٹرک گاڑی کا ڈائس فاؤنڈیشن نے تیار کیا جو پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے چلائی جانے والی امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، گاڑی کو تیار کرنے میں مقامی تعلیمی اداروں اور صنعت کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

  پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کا نام Nur-E (نور کے نام پر رکھا گیا) رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک کار کمپنی کا نام (JaXari ) ایک 12 صدی کے سائنسدان اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس الیکٹرک کار کی اہم خصوصیات میں 5 سیٹیں اور 5 ہی دروازے ہیں، رفتار کی بات کی جائے تو یہ کار 107ایچ پی 80 کے ڈبلیو ہے، ویل/ ٹائروں کا سائز آر 16 205/55، چارجنگ 7 سے 8 گھنٹے  ہے جبکہ  فاسٹ  چارجنگ دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے۔ گاڑی کی قیمت کا فیصلہ ابھی کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر امکان ہے جلد ہی اس کی قیمت بھی سامنے آجائے گی۔
نقاب کشائی کی تقریب آج شام 4.00 بجے شروع ہوئی اور پروٹو ٹائپ کو  چمک دھمک سے دکھایا گیا۔Nur-E کا ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن یہ پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک عظیم اور اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ DICE فاؤنڈیشن تجارتی طور پر پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے کافی سرمایہ کاری کرنےکا ارادہ رکھتی ہے، جس میں 3 سال لگ سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer