(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر اپنی لاجواب اداکاری اور احساس انسانیت کے باعث مزید مقبول ہوچکی ہیں، اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، نیلم منیر نے 30 منٹ قبل جشن آزادی کے موقع پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جو خوب پسند کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے چاہنے والے نہ پاکستان بلکہ کی سرحدپار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کا استعمال بھی اداکارہ باقاعدگی سے کرتی نظر آتی ہیں، اپنے کیریئر کی شروعات ڈرامہ انڈسٹری سے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے سپرہٹ اداکارہ بن گئی، کامیابیاں حاصل کرتے اداکارہ نے فلم دنیا میں بھی انٹری دی جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، اداکارہ کے مداح ان کے ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتے نظر آتے ہیں۔
نیلم منیر کو بہترین اداکاری پرمتعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے جس پر آج ان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا۔
اداکارہ نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی مداحو ں نے خوب پسند کیں اور محبت کا اظہار کرتے ان کے لئے نیک خواہشات بھی کیں، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تصاویر کے کیپشن میں نیلم منیر نے لکھا'پاکستان زندہ باد، آزادی پائندہ آباد'۔
جس پر صارفین بھی ان کو جواب میں جشن آزادی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر نے قومی جھنڈے سے مطابقت رکھتے سبز رنگ کا دوپٹہ اور سفید رنگ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram