(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت نے کہا آج پوری قوم 75واں یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہی ہے، آزادی کا دن تقاضا کرتا ہے کہ اپنی انا، تکبرچھوڑ کر ریاست کو فوقیت دیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا آج پوری قوم 75واں یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہی ہے، آزادی کا دن تقاضا کرتا ہے کہ اپنی انا، تکبرچھوڑ کر ریاست کو فوقیت دیں،بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہو چکی ہے،آج پاکستا ن کو مسائل سے نکالنے کے لئےپوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو ذاتی فائدے کے لئےمنفی پروپیگنڈا کرتے ہیں،جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فوج کا بڑا کردار ہے،سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔
ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا وہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے گا،ملک کی معیشت اس وقت درست ہو گی جب ہم ثابت قدم ہوں گے۔آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرحادثے پر چودھری شجاعت حسین اظہار افسوس کرتے کہا تھا امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔ سیاستدان سیاسی معاملات اورمصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔
سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ پاک فوج نے ہرآفت ،مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی۔