ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر آمنے سامنے

urvashi rautela
کیپشن: urvashi rautela
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ  اداکارہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبھ پنٹ کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ اُروشی روٹیلانے  گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں رشبھ پنٹ کی بات   کرتے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام آر پی ہے مجھ سے ملنے کے لیے ہوٹل آیا اور گھنٹوں تک میرا انتظار کرتا رہا۔میں شوٹنگ کے تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد  اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی، جب  اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا‘‘۔

بھارتی مڈل آرڈر بلے باز نے انسٹا گرام پر سٹوری میں اُروشی کو مخاطب کرتےلکھا کہ لوگ خبروں اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔

اُروشی روٹیلا نے ٹوئٹر پر جواب دیا کہ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔