قائداعظم کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں

National Assembly
کیپشن: National Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔

ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا، فنکاروں نے پرفارم کیا اور ملی نغمے گائے گئے۔تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ بھی قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کیا گیا۔  قائد اعظم کا پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے اسپیکر  راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ قومی اسمبلی کی لائبریری کا دورہ کیا اور نمائش کے لیے رکھی گئی کتب کاجائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آتش بازی  بھی کی گئی۔