ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا: وزیرِ اعظم

Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 75 واں یومِ آزادی اجتماعی اور انفرادی سطح پر خود احتسابی کا بھی ایک موقع ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ شروع دن سے ملک کو مصائب کا سامنا رہا مگر قوم کے جذبے کے آگے تمام مصائب گھٹنے ٹیکتے گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  سماجی و معاشی برابری، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی مملکتِ کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا، ہم اس خواب کو ابھی تک مکمل شرمندۂ تعبیر نہیں کر سکے۔

اس سے قبل ایک بیان میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج کا دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائدِ اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔صدر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرۂ تکبیر سے گونج اٹھی۔نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یک جہتی، امن اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔