(ویب ڈیسک) اے ارض وطن تو ہمیشہ سلامت رہے، پاکستانی قوم آج74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، یوم آزادی پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،پاکستانی قوم آج74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس دن کے موقع پر ملک بھر کے بچے، بڑے، سبھی ارض پاک کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی جانب سے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دے دی۔،فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے اپنی بیٹی کی پیاری سی تصویر شیئر کی, تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی کی بیٹی دونوں ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے ہیں۔
حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے لکھا کہ میری پری حلینا حسن علی تمام مسلمانوں کوجشن آزادی کی مبارکباد دے رہی ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود حسن علی نے ساتھ میں بیٹی کے لیے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انھیں بہت یاد کرتے ہیں۔
View this post on Instagram