(سٹی 42)جوہر ٹاون میں چوری کی بڑی واردات ، گھر خالی ہونے کا فائدہ اٹھا کر چور گھر سے سنتیس لاکھ روپے نقدی اور پچیس تولے سونا اڑا کر لے گئے،پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ہے،شہری اظہر زولفقار نے کارروائی کے لیے تھانے درخواست دے دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گذشتہ رات اہلخانہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ملنے کے لیے گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان چوری ہو چکا تھا درخواست گزار کے مطابق گھر میں موجود سنتیس لاکھ روپے کیش اور پچیس تولے سونا غائب تھا جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی چوری کر لیا گیا، جوہر ٹاون پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بزدار سرکار کی گڈ گورننس کے ثمرات میں شہریوں کو دُ گنا لوٹا گیا، پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی ،پنجاب پولیس کی کمزور قیادت میں ایک سال میں شہریوں سے لوٹے گئے سامان کی مالیت دو گنا ہوگئی۔
سال دو ہزار انیس میں شہری چھ ارب سے زائد کے سامان سے محروم ہوئے،سال دو ہزار بیس میں لوٹے گئے سامان کی مالیت 12 ارب انتیس کڑوڑ اور پچاس لاکھ سے زائد تھی، تاہم چوری کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔