ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا برا انجام

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا برا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کی تحصیل شالیمار کے علاقے میں کارروائیاں ،کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 13 شاپس کو 44 ہزار جرمانے اور 3 شاپس سیل کردیں گیئں،سیدہ تہنیت بخاری کہتی ہین کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 73 مریض دم توڑ گئے، این سی او سی گزشتہ روز ملک بھر میں 59 ہزار 136 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں 4 ہزار 786 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرخ 8 اعشاریہ 09 فیصد تک پہنچ چکی۔

لاہورمیں  ایس او پیز پر  درآمد  کرانے کے لئےضلعی انتظامیہ متحرک ہے،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے تحصیل شالیمار کے علاقے میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تاجر برادری کے خلاف کارروائیاں کیں،کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے پر 13 شاپس مالکان کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 44 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

علی کارپٹ ہاوس ،اربن سول شوز،پے لس شاپ،ہارڈویئر شاپ،احمد بلڈنگ میٹیریل، شہزاد الیکٹرونکس،چشتی شوز ،رضا بک ڈپو،خواجہ غریب نواز بورنگ ،راوی الیکٹرانکس شاپ ،رحیم پینٹ سٹور ،مائی ڈالر شاپ ،ماڈرن ٹیلر شاپ کو جرمانہ کیا گیا ۔اسی طرح کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر فیاض آٹو ،اذان آٹو ،سنوکر کلب لال پل کو سیل کردیا گیا۔

اے سی تہنیت بخاری نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے،ڈی سی مدثر ریاض کی ہدایات پر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer