ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ، پاکستان میں پابندی اٹھنے کا امکان

ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ، پاکستان میں پابندی اٹھنے کا امکان
کیپشن: Tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک نے نو عمر صارفین کی  بھلائی اور  حفاظت کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے  اس نئےفیچر میں 13 سے 15 سال کے صارفین کو  رات 9 بجے کے  اور 16 سے 17 سال کے صارفین  کو رات 10 بجے کے بعد کوئی  نوٹیفیکیشن نہیں ملے گا۔ٹک ٹاک سے اس اقدام کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی اٹھنے کا امکان ہے۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ  کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر نو عمر صارفین کے  سکول و کالج کے ہوم ورک ، گھریلو کام کاج  اور کھیل و آرام کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ نئے فیچر کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت ڈیجیٹل استعمال کا آغاز پر آمادہ کرنا ہے۔
نیشنل سوسائٹی برائے آن لائن چائلڈ سیفٹی کے سربراہ نے نئے فیچر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک  نے لیڈر شپ  کا مظاہرہ کیا۔ جو نوجواں نسل کے لیے فائدے مند ثابت ہو گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز  جیسا فیچر جس پر 24 گھنٹے میں اسٹوری غائب ہونے والے فیچر  کومحدود پیمانے پر  متعارف کروایا تھا۔ اس فیچر سے ٹک ٹاک کی اسٹوری میں لگایا گیا  مواد  24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer