ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ، خلاف ورزی پر ریکارڈ بھاری جرمانہ

کورونا کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ، خلاف ورزی پر ریکارڈ بھاری جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں  ریکارڈ اضافے کے بعد  سخت ترین قدم اٹھانے کا فیصلہ ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ ، خلاف ورزی کرنے والے سے موقع پر وصول کیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق  ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہر میں جو بھی شہری  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرے گا اور گھر پر نہیں رہے گا اس سے برموقع جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ وزیراعظم گلیڈز بریجکلیان نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت بدترین صورتحال کا سامنا ہے جو اس سے قبل نیو ساؤتھ ویلز نے نہیں دیکھی۔  وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے آسٹریلیا اس وقت مشکل ترین حالات کا شکار ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔