وطن کیخلاف ٹرینڈزچلانے والے افغانستان سے آنکھیں چرارہے ہیں، فواد چودھری

وطن کیخلاف ٹرینڈزچلانے والے افغانستان سے آنکھیں چرارہے ہیں، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام صرف تب محفوظ ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ‏افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا اور وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں، آج ان کا دفاعی حصار ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے۔اس سے قبل میں75 ویں یوم آزادی کے موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر وزیرِ اطلاعات و نشریات نےکلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت وزارتِ داخلہ کی عمارت کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قوم کے نام اپنے یومِ آزادی کے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کا ہر فرد یومِ آزادی پر کلین گرین مہم کے تحت اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے۔