شوق چوک تا شوکت خانم فلائی اوور تک سگنلز ختم

Traffic Signals
کیپشن: Traffic Signals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن(درنایاب) خیابان فردوسی منصوبہ پر نظرثانی، شوق چوک سے شوکت خانم فلائی اوور تک ری ماڈلنگ کے منصوبے میں سگنلز ختم کردیئے گئے، نظرثانی پلان پر ابتدائی منصوبہ کی لاگت کے مطابق 51 کروڑ کا اضافہ ہوگا۔

ایل ڈی اے نے خیابان فردوسی کی ری ماڈلنگ منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، نظر ثانی منصوبہ میں اللہ ہو گول چکرختم کر کے خیابان فردوسی ڈیول کیرج وے میں شامل کرنے کا پلان برقرار رہے گا، نئے پلان کے مطابق عاشق چوک، شادیوال، جگاور چوک پر سگنل ختم کرکے جدید یوٹرنز بنیں گے، شوق چوک سے اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ مکمل سگنل فری کوریڈور بن جائے گا۔

منصوبے میں تین پیڈسٹرین برج بھی شامل کیے گئے ہیں، اللہ ہوگول چکر کی ری ماڈلنگ پلان کا ٹینڈر بھی برقرار رہے گا، سگنل فری کوریڈور منصوبے کیلئے علیحدہ ٹینڈر جاری کیا جائے گا، نظر ثانی شدہ پلان کے علیحدہ ٹینڈر کا تخمینہ بیس کروڑ لگایا گیا ہے، پائلوں کی منتقلی پرلیسکو کو پندرہ کروڑ دیئے جائیں گے، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے نظر ثانی شدہ پلان پر کام شروع کر دیا، مجموعی طور پر منصوبے کو تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا، مجموعی طور پرسگنل فری کوریڈور کے تینوں حصوں پر 60 کروڑ لاگت آئے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer