(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں، وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔