ڈھول، باجوں اور بھنگڑوں کیساتھ یوم آزادی کا استقبال

 ڈھول، باجوں اور بھنگڑوں کیساتھ یوم آزادی کا استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) زندہ دلان لاہور کی جانب سے ڈھول، باجوں اور بھنگڑے کیساتھ یوم آزادی کا استقبال، بارہ بجتے ہی ریگل چوک پر بچے، بوڑھے، خواتین، مرد اور منچلوں کا رش، روایتی انداز میں آزادی کا جشن منایا۔

جشن آزادی میں بھرپور شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر اُمڈ آئی، رات نو بجے کے بعد سے ریگل چوک پر زبردست گہما گہمی شروع ہوگئی اور شہری انواع و اقسام کے کھانوں، خاص طور پر آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ رات بارہ بجتے ہی آزادی کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں ہر عمر کے افراد نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا، کوئی باجے بجا کر خوشی کا اظہار کرتا رہا، تو کسی نے آزادی کی نعمت ملنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ بچوں نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جشن آزادی میں حصہ ڈالا، رات گئے تک مال روڈ ریگل چوک میں جشن آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں۔