ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی 42 کی بارہویں سالگرہ، ہیڈ آفس میں شاندار تقریب 

سٹی 42 کی بارہویں سالگرہ، ہیڈ آفس میں شاندار تقریب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سٹی فورٹی ٹو کی بارہویں سالگرہ، سٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈ آفس میں شاندار تقریب کا انعقاد، سینئر و جونیئر ٹیم ممبرز نے سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سٹی فورٹی ٹو کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر سٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈ آفس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے تمام سینئر و جونیئر ٹیم ممبرز نے شرکت کی۔ تقریب میں سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹوخرم کلیم کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو لاہوریوں کی آواز ہے، سٹی فورٹی ٹو کامیابی کی منازل طے کررہا ہے۔

سٹی 42 کی بارہویں سالگرہ کی تقریب میں شریک تمام سینئرز اور جونیئر ٹیم ممبرز بہت پرجوش نظر آئے۔ ٹیم ممبر شاہد سپرا نے کہا کہ سٹی 42 کو آج 12 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت محنت ہے۔ عرفان ملک نے کہا سٹی 42 آج اور آئندہ بھی نمبر ون رہے گا۔ راودلشاد کا کہنا تھا کہ سٹی 42 ہمیشہ لاہوریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔

زاہد چودھری نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کا پیار اور محبت سٹی 42 کے ساتھ ہے۔ ڈائریکٹر نیوز 24 میاں طاہر کا کہنا تھا کہ منصفانہ رپورٹنگ سٹی نیوز نیٹ ورک کی پہچان ہے، سٹی نیوزنیٹ ورک مشکلات کے باوجود ڈٹارہا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو کی سالگرہ کے موقع پر سینئر اور جونیئر ممبرز نے جس جوش وجذبے کا اظہار کرتے ہوئے سٹی فورٹی ٹو کی کامیابیوں اور ترقی کی جانب گامزن ہونے کا تذکرہ کیا۔ اس نے بلاشبہ جشن آزادی کے موقع پر سٹی نیوز نیٹ ورک کے وابستگان اور اس کے چاہنے والوں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔