ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی پر قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری

جشن آزادی پر قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا اعلان، پنجاب بھر کی جیلوں میں 7 قیدی معافی کی وجہ سے رہا جبکہ 274 کی سزا میں کمی ہوئی۔

یوم آزادی کے موقع پر جیل کے قیدیوں لیے آزادی کی خوشخبری، صدر پاکستان کی طرف سے جیلوں میں بند قیدیوں کے لیے نوے دن کی معافی کا اعلان کیا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے سزا میں معافی کے اطلاق سے صوبہ بھر کی جیلوں سے 7 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہےجبکہ 274 قیدیوں کو پنجاب بھر کی جیلوں میں معافی سے سزامیں کمی ہوئی۔

لاہور کی دونوں جیلوں میں 14 قیدی معافی سے مستفید ہوئے ہیں۔ معافی کا اطلاق دہشتگردی، قتل، ڈکیتی، اغواء، ریاست کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے والوں و دیگر سنگین جرائم کے کیسز میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ تیرہ اگست کو صدر پاکستان نے پاکستان بھر کی جیلوں کو حکم ناکہ جاری کر دیا۔