ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی پر صدر مملکت کا بڑا اعلان

یوم آزادی پر صدر مملکت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے، جشن آزادی کے حوالے سے ایوان صدر میں آج صبح مرکزی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا  کیا جائے گا، 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے، مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشان امتیاز جب کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا۔

ان کے علاوہ مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیازسے نوازا جائے گا ۔اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکار طلعت حسین ،فاروق قیصر ، نعیم بخاری، ہمایوں سعید، علی ظفر،مہہ جبین قزلباش اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کیلئے بھی ستارہ امیتازکا اعلان کر دیا گیاہے ۔

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومتِ پاکستان نے امریکی شہری رچرڈ گیرے ہوروٹز کو ستارہ خدمت جب کہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت امت کو تمغہ قائد اعظم عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer