ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس ملازمین نوکریوں سے فارغ

میٹرو بس ملازمین نوکریوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) میٹرو بس پر صفائی کر نےوالےملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، نوکریوں سے نکالنے پر صفائی کر نےوالےملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ سے بند میٹرو بس چل پڑی جس پر میٹرو میں روزانہ سفر کرنے والے افراد نےسکھ کا سانس لیا،وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے مستفید ہونے والے مسافر میٹرو بس کے چلنے پر خوش ںظر آرہے ہیں،دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ نے صفائی کرنے والے عملہ کو نوکریوں سے نکال دیا۔نہ کوئی نوٹس نہ کوئی مہلت، ملازمین کو ایک ایسے وقت پر نکالا گیا جو کہ تنخواہوں سے محروم ہیں اور کئی ماہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈےپڑے ہیں کیونکہ کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹروبس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

نوکریوں نے فارغ کئے جانے والے ملازمین ایل ڈبلیو ایم سی کےپے رول پر چلے گئے۔ ملازمین کنٹریکٹر سکل ہب کے پاس کام کر رہے تھے, نوکریوں سے نکالنے پر صفائی کر نےوالےملازمین سراپا احتجاج ہیں،مظاہرین کی جانب سے کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ تین ماہ کے دوران 94 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا، نوکریوں سےنکالنے سےپہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو ناانصافی پر درخواست دی تاحال کو شنوائی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ میٹروبس سروس کو گجومتہ سے شاہدرہ تک مکمل بحال ہوچکی ہے، جس سے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے،سیٹوں سے زائد افراد کو سوار کیا جا رہا ہے جبکہ میٹروبس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے برعکس میٹروبسوں میں شہریوں کا کھڑے ہو کر سفر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں اکثر مسافروں نے ماسک پہننا ضروری نہ سمجھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھاجارہا ہےجبکہ رش کے باعث متعدد سٹیشنز پر موجود ٹکٹنگ بوتھ پر قطاریں بھی لگی رہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer