یوم آزادی :ایوان عدل میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار،پاکستان زندہ باد کی گونج

یوم آزادی :ایوان عدل میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار،پاکستان زندہ باد کی گونج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف ،شاہین عتیق : جشن آزادی کے موقع پر ایوانِ عدل میں 73 ویں یوم آزادی کی تقریب، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پرچم کشائی کی اور ایوان عدل کے نئے گیٹ کا افتتاح بھی کیا۔پنجاب بارکونسل میں منعقدہ تقریب میں چئیرمین ایگزیکٹوکمیٹی جمیل اصغربھٹی نےقومی پرچم لہرایا۔


جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیاتھا۔ ایوان عدل کے گیٹ کو جشن آزادی کی مناسبت سےخصوصی طور پرسجایا گیا ۔تقریب کے موقع پر لاہوربارکےصدرجی اےخان طارق، سیکرٹری ریحان احمد خان، سینئر وائس پریزیڈنٹ رانا محمد نعیم کیساتھ دیگر عہدیداران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ محمد قاسم خان کوبارکےصدرنےسول کورٹ ہسپتال کامعائنہ اوروکلاءکیلئےمخصوص کی گئی جگہ کا معائنہ کرایا۔کمیٹی روم ایوان عدل میں بار کے صدر جی اے طارق ایڈووکیٹ نے مسائل سے آگاہ کی،سیشن کورٹ میں سیشن جج محمداعظم سرویا نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر وکلا اور ججزکی بڑی تعداد موجود تھی۔


دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوانوں نے انسپکٹر رضا اکبر کی قیادت میں سیشن کورٹ میں جشن آزادی کا کیک کاٹا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یوم آزادی کےحوالےسےپنجاب بارکونسل اورہائیکورٹ بارمیں پرچم کشائی تقریباب کاانعقادکیاگیا ، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی نےپنجاب بارکونسل جبکہ صدربارطاہرنصراللہ وڑائچ نےہائیکورٹ بارکی عمارت پرپرچم کشائی کی۔


پنجاب بارکونسل میں منعقدہ تقریب میں چئیرمین ایگزیکٹوکمیٹی جمیل اصغربھٹی نےقومی پرچم لہرایا،وائس چیئرمین پنجاب بار اکرم خاکسار بھی ان کے ہمراہ تھے،ممبران رانا انتظار حسین ، بشری قمر ،عاصم چیمہ ،عبدالصمد خان بسریا سمیت دیگر وکلاء اور سٹاف ممبران موجود تھے ۔جمیل اصغر بھٹی اور اکرم خاکسار کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے فرمودات پر عمل سےہی جشن آزادی کو خوشیوں کا دوبالا کیا جاسکتا ہے۔


یوم آزادی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار میں بھی پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، صدر بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے پرچم کشائی کی ، اس موقع پر نائب صدرہائیکورٹ باربیرسٹر سعید احمد ناگرہ،سیکرٹری ہارون دوگل ، سیکرٹری فنانس ذیشان سلہریا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری محمد ارشدناگرہ سمیت دیگروکلاءموجودتھے۔ صدربارطاہرنصراللہ وڑائچ اور سیکرٹری ہارون دوگل کاکہناتھاکہ قائد اعظم ایک وکیل تھے، جنہوں نےمسلمانوں کیلئےآزادریاست کےخواب کی تعبیردی۔


بار تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں قومی ترانوں کا خصوصی اہتمام کیاگیا تھا، خواتین وکلاء اور بچے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑوں میں ملبوس تھے،تقریباب میں ملکی استحکام اورترقی کیلئےخصوصی دعاکی گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer