ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈ ہیلتھ الائنس نےکورونا نامزدگیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے

گرینڈ ہیلتھ الائنس نےکورونا نامزدگیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (عابد چودھری) گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے کورونا نامزدگیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے، صدر سلمان حبیب نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران اچھی کارکردگی پر سول ایوارڈز میں افسر شاہی کو ہی منتخب کیا گیا۔ 

جناح ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس سلمان حبیب کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے حکومت کی جانب سے سول ایوارڈز کی نامزدگی دیکھ لی، منتخب ہونیوالوں میں70 فیصد افسر شاہی ہی ہے، پوری دنیا میں کسی بیوروکریٹ کو تمغہ امتیاز یا ستارہ امتیاز ملتا نہیں دیکھا، اب اس لسٹ کی وجہ سے تمام نامزدگیاں متنازع ہو گئی ہیں۔

سلمان حبیب کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پوری لسٹ کا بائیکاٹ کرتی ہے جبکہ وزیرداخلہ نے کورونا کے دوران اپنے دفاتر بند کردیئے تھے اور کہتے تھے کہ آپ سے ہمیں کورونا ہونے کا خطرہ ہے، یہ لوگ جو اس مشکل وقت میں بھاگ گئے تھے، ان کو نوازا جارہا ہے، اور جن لوگوں نے کام کیا انہیں پوچھا تک نہیں گیا۔

  سلمان حبیب کا کہنا تھاکہ جس روز افسر شاہی کو اعزازات دیئے گئے یوم سیاہ منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کے نام قومی اعزازات پانے والوں کی فہرست سے ڈراپ کر دیئے گئے، کورونا آئی سی یو میں کام کرے والے ڈاکٹرز بھی نظر انداز کردیئے گئے، صرف وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا کا نام ہی سول ایوارڈ کیلئے وفاق کو بھجوایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی آج74 واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا کیا جائے گا ، 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کو دیئے جائیں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer