(سٹی42)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو یوم آزادی کی مبارک دی ہے اور کہا کہ قیام پاکستان کا ویژن اور اس پر عمل درآمد اب ہمارے ہاتھ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر مائیکروبلاکنگ سائٹ ٹوئیٹر پرپیغام میں کہا کہ خوشی اور امید کے اس دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ مقصد حاصل کرنا ہے، مریم نواز نے کہا کہ قیام پاکستان کا ویژن اور اس پر عمل درآمد اب ہمارے ہاتھ میں ہیں۔
It is the day of happiness and hope but also of resolve to make Pakistan what it was meant to be. The vision and it’s implementation is in our hands, dear brothers and sisters.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 14, 2020
یومِ آزادی مبارک ???????? pic.twitter.com/zAiYmsDN0W
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
قوم کو محمد نواز شریف کی جانب سے یوم آزادی بہت بہت مبارک۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 14, 2020
پاکستان ہمیشہ زندہ باد ???????? pic.twitter.com/4nsni5gaLk
واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید اور جمہوری تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج ملک کا 74 واں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار آتشزبازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا، آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے لاہورئیے مینار پاکستان پہنچے، دوسری تقریب لبرٹی گول چکر، تیسرا آتشبازی کا مظاہرہ اتحاد ٹاؤن میں ہوا۔ شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں، چوک چوراہوں، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں ہے۔