سراج الحق نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

سراج الحق نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ملک کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے،آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس لئے لوگ اپنی زندگیاں اس پر نچھاور کردیتے ہیں۔

منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  انگریزوں نے مسلمانوں کو تباہ کیا ،برصغیر  کے مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے آزادی حاصل کی ہے،پاکستان وہ ملک ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدہ  پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  حکومت سے او آئی سی کا اجلاس طلب کر نے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ  متحدہ عرب امارات پر زور دیا جاۓ کہ  وہ اُمت مسلمہ کو تقسیم نہ کرے، یو اے ای اسرائیل سے معاہدے پر نظرثانی کرے۔ امریکی صدر ے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے۔

سراج الحق  نے کہا ہے کہ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ مسجد اقصیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اسراء و معراج ہے۔اسرائیل کا ناجائز قبضہ ناقابل قبول ہے اور ناقبول رہے گا۔ اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کے لیے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات پوری مسلم دنیا کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔جو اے ای نے امریکی صدر کے دباؤ میں آ کر یہ فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کے خون اور اُن کے مفادات سے بے وفائی کی ہے۔ اس سے خود عرب ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ متحدہ عرب امارات قبلہ اول کی آزادی کے لیے جاری کوششوں کی مدد کرنے کے بجائے اسرائیل سے ہاتھ ملا رہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer