900 پونڈ وزن اٹھانے والےویٹ لفٹر کے گھٹنے ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل

 900 پونڈ وزن اٹھانے والےویٹ لفٹر کے گھٹنے ٹوٹنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاور ویٹ لفٹنگ کرنا بچوں کا کھیل نہیں اس خطرناک کام میں عمر بھر کی معذوری کا سامنا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ دنیا میں ہونے والے مقابلوں میں مختلف کیٹگری میں وزن اٹھانے کے لئے کھلاڑیوں کو شامل کیاجاتا ہے،900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں ایک ویٹ لفٹر اپنے دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسا ہی واقعہ روس میں پیش آیا جہاں ایک ویٹ لفٹر نے 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش تو کی مگر وزن کو نیچے رکھتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور وزن گھٹنوں پر آگیا جس سے دونوں گھٹنے ٹوٹ گئے،اس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،بھاری بھر کم وزن اٹھانے والے مقابلوں میں بڑے بڑوں شکست سے دوچار ہونا پڑتا ہے،یہ واقعہ روس کے ماسکو ریجن میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کےجاری مقابلوں میں پیش آیا،جہاں مقابلوں میں ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیڈک نے بھی حصہ لیا۔

مقابلے کے دوران 900 پونڈ وزن اٹھانے کے لئے جیسے ہی انہوں نے وزن کو اٹھایا تو لڑکھڑا گئے، وزن کو نیچے رکھتے وقت گھٹنوں کی ہڈیاں چٹخ گئیں اور وہ زمین پر آ گرے ،گھٹنے فیکچر ہونے پر فوراً ہسپتال  منتقل کیا گیا، جہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ الیگزینڈر سیڈک کے بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب ٹھیک ہوں، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دوبارہ ویٹ لفٹنگ نہ کرپائیں ،دوسری جانب اس واقعہ پر ورلڈ را پاورلفٹنگ فیڈریشن نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

https://www.facebook.com/WorldRawPL/videos/324027505391480/

M .SAJID .KHAN

Content Writer