سٹی 42 :مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 74 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔ ڈوڈل پر اس بار بلوچستان میں واقع ’خوجک سرنگ‘ کو ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔
سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔
یاد رہے پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں 73ویں جشن آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے اللہ اکبر کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام پاکستان کے بعد مملکت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، قوم نے آزمائشوں سے گزر کر بہت کچھ سیکھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کا حملہ ہوا، پوری دنیا لاک ڈاون کی طرف گئی۔ وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے فیصلہ کیا کہ مکمل لاک ڈاون نہیں کر سکتے، غریبوں کی فکر کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاون کیا۔