سٹی42: قلات کے علاقہ مہلبی میں ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے کہ لیویز اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار اور ایک شہری شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ڈاکوؤں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ شدید زخمی لیویز اہلکار کوڈی ایچ کی میں طبی امداد کے بعد کوئی منتقل کیا جارہاہے۔