ملک اشرف : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاہورپہنچ گئے ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سے لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔ 3 رکنی بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔
جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بھی تین رکنی بنچ کل سے لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، تین رکنی بنچ میں جسٹس یحیی افریدی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
دونوں تین رکنی بنچز کل سے 19 اپریل تک لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے ۔ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ فریقین اور وکلاء کو کیسز کی سماعت کے متعلق ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔