ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نےروٹی کی قیمت16روپےمقررکردی ۔
پنجاب میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت کےتعین بارےتمام اضلاع ومتعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطےسائٹ ایکس پرپیغام جاری کیا کہ روٹی کی قیمت کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر ہونے پر شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے، البتہ شہریوں کو روٹی کی مقررہ قیمت پرعملدرآمد نہ ہونے کا بھی خدشہ ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ میں روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، روٹی کی مقرر کردہ قیمت میں فروخت انتظامیہ کیلئے چیلنج ہوگا۔ ضروریات زندگی کی ہر چیز سرکاری قیمتوں پر دستیاب نہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے نرخ نامے پرسختی سے عملدرآمد کروایاجائے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت روٹی کی قیمت مزید کم کرکے10 روپے کرے۔