جنیدانوار : ملتان کے ہردلعزیز سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن کے ڈیر ہ پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ سینیٹر رانا محمود الحسن کے ڈیرہ پر رات کے وقت پیش آیا.
ترجمان رانا محمود الحسن کا کہناہے کہ فائرنگ کے بعد 15 پر اطلاع کی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ، فائرنگ کے وقت رانا محمود ڈیرہ پر موجود نہ تھے،فلحال کسی کو شک کے دائرے میں نہیں لیا جبکہ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔