پاک-نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت کیلئےٹکٹنگ بوتھ باکس آفس کاقیام

پاک-نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت کیلئےٹکٹنگ بوتھ باکس آفس کاقیام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول اوٹکٹنگ بوتھ باکس آفس کاقیام کردیا۔

 پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی جب کہ آؤٹ لیٹ پتوں کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی یقینی بنانا ہےْ
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے جبکہ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

 راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈپر قائم ہوگا،پنڈی کا باکس آفس 16 اپریل سے کام شروع کرے گا۔

 راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 6ہزار روپے (وی وی آئی پی گیلری) میں دستیاب ہوں گی، ہاسپٹیلٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جب کہ پہلے ٹی20 کے لیے ہاسپٹیلٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔دوسرے ٹی 20 میں کی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 7ہزار 500 ، وی آئی پی 1 ہزار جبکہ کم از کم 750 پریمیم روپے مقرر کی گئی۔

 لاہور میں باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا ، 21 اپریل سے کام شروع کرےگا۔

 لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے 300 روپے سے شروع ہوں گی اور چوتھے ٹی20 کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 ہزار روپے جب کہ پانچویں ٹی20 میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے 7 ہزار روپے ہوں گی۔
اس کے علاوہ  پانچواں میچ  کی  وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ7ہزارمیں ملےگی،وی وی آئی پی انکلوژرکی ٹکٹ5ہزارروپےمیں ملےگی،وی آئی پی ٹکٹ1300روپےمیں ملےگی۔