(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا، جس کے بعد اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔
واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔