پولیس کا لاہور میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن

 پولیس کا لاہور میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہرمیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس پرعزم،فورس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشنز کئے ۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے حکم پر رات گئے کئے جانے والے سرچ آپریشنز میں پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز شاہدرہ، شفیق آباد، بادامی باغ، شیراکوٹ، باٹا پور، ہڈیارہ، ہربنس پورہ اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں کئے گئے ۔

 سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔ اس موقع پر بس اڈوں، فیکٹریوں، گوداموں، ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی ۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔