(فاطمہ عارف)عید جاتے ہی شہر میں سیاہ گھٹائیں برس پڑیں ،صبحِ صبح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔
شہر میں کالی گھٹائیں برس پڑیں۔ مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ زیادہ سے زیادہ27 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ہے۔ ہوا 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آنیوالے ہفتے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب بارش نے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کردی۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور5ویں نمبر پرآگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 90 ریکارڈ ہوئی۔