ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کے آتے ہی غریب عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی

موسم گرما کے آتے ہی غریب عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گرم موسم میں غریبوں کے لئے پنکھے کی ہوا لینا بھی مشکل ہوگیا ،موسم گرما کے آغاز پر ہی پنکھوں کی قیمتوں میں چھ ہزار تک اضافہ ہوگیا۔
 موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی پنکھوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ ہوگیا۔سیلنگ فین پانچ ہزار،پیڈسڑ فین چھ ہزار جبکہ بریکٹ فین 4ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا۔گزشتہ سال 5 ہزار میں دستیاب سیلنگ فین 10 ہزار تک پہنچ گیا ۔سات ہزار والا پیڈسڑ فین 12 ہزار اور 4 ہزار والا بریکٹ فین 8 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

پنکھوں کی قیمتوں میں اضافے پر جہاں گاہگ پریشان ہیں وہیں دکاندار بھی ناخوش ہیں ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوت خرید نہ ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہے ۔خام مال پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہیں۔