ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کس نے کی؟جانئے

Elon musk,twitter,offered
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلین ائیر ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد جمعرات کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئر کی خریداری کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کمپنی کے 189 فیصد حصص بڑھ گئے ہیں۔ایلون مسک نے اپریل کے شروع میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے اور ان کی کل مالیت تقریبا 3 ارب ڈالرز ہے۔

 دوسری جانب ٹوئٹر نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبرشپ کیلئے بھی ایلون مسک کی نامزدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک نے کہا کہ اُن کا مقصد ہوگا کہ ٹوئٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور اس کی ترقی کا باعث بنیں۔