پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے استعفا دینے سے انکار کیا، نام سامنے آگئے

عمران خان، قومی اسمبلی
کیپشن: Imran Khan, National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف بغاوت کرنے اور استعفا نہ دینے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔

قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے والے پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان میں  راجہ ریاض،غلام بی بی بھروانہ،عامر سلطان چیمہ، افضل ڈھانڈلہ، فرخ الطاف، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر ، غلام محمد لالی، ریاض فتیانہ  شامل ہیں۔

عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، سردار جعفر لغاری ، سردار  ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر اور وجیہہ اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

اس کے علاوہ رائے مرتضٰی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غفار وٹو ، سمیع الحسن گیلانی، مخدوم مبین ، باسط سلطان بخاری بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر آج پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  قاسم سوری نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor