ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزیراعلی انتخاب کی حکمت عملی طے

ch pervaiz elahi speaker pb assembly
کیپشن: ch pervaiz elahi
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر: حکومتی اتحاد کا چودھری  پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس ، وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کیلئے حکمت عملی  کو آخری شکل دیدی گئی   ۔

 رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت ہونے والے  اجلاس میں سابق وزرا راجہ بشارت ، سبطین خان ،میاں اسلم اقبال  کے علاوہ  چودھری  ظہیرالدین ،ڈاکٹر مرا د راس ،ڈاکٹر اخترملک بھی شریک ہوئے۔  سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت اورارکان پنجاب اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں  وزیراعلی کے انتخاب کے لئے مختلف امورپر مشاورت کی گئی ۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ   ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہارس ٹریڈنگ کا بازار سجانے والی مسلم لیگ ن کو ناکامی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ   تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق متحد ہوکر  وزیراعلی کاالیکشن لڑرہی ہے  غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے والوں  کا ناکامی مقدر بن کررہے گی ۔ 

  اجلاس میں مختلف ڈویژن کے لئے ارکان اسمبلی کے گروپس بھی تشکیل دیئے گئے اور ان کی مختلف ذمہ داریوں کا تعین کردیا گیا ہے۔