(ویب ڈیسک)حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے،گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور ساتھی اداکار بلال عباس خان کی جوڑی کو انتہائی پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا اور ان کے کام کو سراہا۔حدیقہ کیانی اور بلال عباس کو دورِ حاضر کی پسندیدہ آن سکرین جوڑی قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ پرستار تو دونوں ستاروں کو حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں بلال کے ساتھ ڈرامے میں کام کا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں، بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ روح کی گہرائیوں سے تعلق قائم کرسکتے ہیں، بلال وہ شخص ہیں جن سے میرا اس قسم کا خوبصورت تعلق قائم ہوا'۔
View this post on Instagram
حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ بلال ایک ایماندار اور سچا آرٹسٹ ہے جو اپنے کام کی نوعیت کو دل سے سمجھتا ہے، میں اس کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔
گلوکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بلال عباسی سے شادی کا مشورہ دے دیا،مداحوں ےاپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ہمیشہ اکٹھے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔