ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، ایک اسپتال پہنچ کر ہلاک

dead body of robber killed in encounter
کیپشن: dead body of robber killed in encounter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا فاران یامین: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ڈاکو اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو عرفان اور محمد شبیر واردات کی غرض سے وفاقی کالونی کے ایک اسٹور پر واردات کی غرض سےآئے تھے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائر کھول دیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان  ایک دوسرے کی  فائرنگ کے باعث زخمی ہوئے ۔  زخمی ڈاکوؤں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عرفان نامی ڈاکو جو محمود بوٹی کا رہائشی بتایا جاتا ہے علاج کے دوران دم توڑ گیا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان باقاعدہ ریکارڈ یافتہ مجرم تھا ۔ محمد شبیر نامی ڈاکو حافظ آباد کا رہائشی ہے۔