ویب ڈیسک : امریکا نے شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ تقریباً 75 سالوں سے وسیع ت باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ کو مبارک ہو۔
اس قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔
Congratulations to @CMShehbaz on his election as Prime Minister of Pakistan. The UK & Pakistan have a longstanding relationship and our people share deep ties. I look forward to working together on areas of shared interest.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 13, 2022