بچوں میں آئرن کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟

lack of iron in children
کیپشن: Children
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئرن ایک ایسی معدنی شے ہے جس کی ہر شخص کےجسم کو اپنا کام کرنے اور ہیموگلوبن بنانے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔چھوٹے بچوں میں آئرن کی کمی کے باعث ان کا رنگ پیلا پڑجاتاہے اور وہ اپنے آپ کو کمزور، تھکا ہوا اور چڑچڑا محسوس کرتے ہیں۔

بچوں کو کم عمری سے لیکر بڑے ہونے تک لگاتار آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ جسم میں آئرن کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایسے بچے جو آئرن والی خوراک نہیں کھاتے یا پھربچوں کا جسم آئرن لینے سے انکار کر دے تو  انہیں انیمیا ہو جاتا ہے۔  چھوٹے بچوں میں اگر آئرن کم ہوجائے تو اسے آئرن سپلیمنٹ وٹامن سی کے ساتھ دینا چایئے ایسے وہ جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔ اگر کھانے کے ساتھ دیا جائے تو اس کا اثر کم ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ آئرن سپلیمنٹ دودھ یا دودھ سے بنی کسی شے کے ساتھ بھی نہیں دینا چایئے۔

آئرن حاصل کرنے والے فارمولے یا سیریل، گندم کی کریم، دلیہ، آئرن سے بھرے ناشتے کے سیریل، پھلیاں، کابلی چنے، مسور کی دال،پکے پکائے بین (کین کے اندر)، اوون میں پکے آلو (چھلکے سمیت)، خشک پھل، خشک خوبانی، خشک انجیر، میوے، پرون جوس، اعلیٰ قسم کا پاستا، اعلیٰ قسم کے چاول، سخت ٹوفو، گڑ کا شیرہ، بلیک اسٹریپ، بروکلی، پالک وغیرہ شامل ہیں۔

جانوروں اور پودوں سے حاصل کی گئی خوراک میں بھی آئرن پایا جاتا ہے، جانوروں سے حاصل ہونے والا آئرن ہیمی آئرن کہلاتا ہے جبکہ پودوں سے حاصل کیا گیا آئرن نان ہیمی آئرن کہلاتا ہے۔ انسانی جسم کی بات کی جائے تو یہ نان ہیمی آئرن کی نسبت ہیمی آئرن کو زیادہ اچھی طرح سے جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔