حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Banned TLP
کیپشن: Tehreek-e-Labbaik Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی  کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگائی جائے گی۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا چلانےوالےلوگ سرینڈر کردیں۔ ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آبادآنا چاہتے تھے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے، ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں جس سے نبیﷺ کا جھنڈا بلند ہو، اب قرارداد وہی آئے گی جس سے دنیا میں پیغام عاشق رسولﷺ کا جائے گا۔ 

واضح رہے پیر کی رات سے  ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے باعث کارکنوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 2  پولیس اہلکار شہید ، 112 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں  کو طبی مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں 2 ایس ڈی پی اوز، 5 انسپکٹرز ، 6 سب انسپکٹرز، 6 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 12 ہیڈ کانسٹیبلز اور 66 کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس نے مظاہرین کیخلاف 20 مقدمات درج کرلیے،  مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک، اقدام قتل سمیت ملک کے ساتھ غداری اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔