زین مدنی: اداکار سہیل احمد کے چھوٹے بھائی جنید اکرم گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، جنید اکرم کی نماز جنازہ اے بلاک مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سہیل احمد کے بھائی جنید اکرم گردے کی مرض میں سولہ سال سے مبتلا تھے اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے، جنید اکرم شیخ زید ہسپتال میں داخل تھے، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، سینیر رہنما پی پی پی قمر زمان قائرہ، چیر مین دنیا نیوز میاں عامر محمود، سماجی شخصیت شاہد قادر، سینیر تجزیہ گار سلمان غنی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی, خطیب ماڈل ٹاؤن مسجد مفتی خلیل الرحمٰن حقانی نے نماز جنازہ پڑھائی.
ہمارے پیارے بھائی
پروفیسر جنید اکرم بٹ اللہ کو پیارے ہو گئے
آنا للہ وانا الیہ راجعون
آپ سہیل احمد ، پروفیسر اورنگ زیب اور جاوید اکرم بٹ کے چھوٹے بھائی اور میاں محمد اکرم صاحب کے فرزند تھے
اور بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے نواسے تھے pic.twitter.com/DvgzXYNQkw
— Tahir Sarwar Mir (@footpath2) April 13, 2021