سٹی 42 :انسداد دہشت گردی کی دونوں عدالتوں کو کورونا کے باعث 10 روز کے لیے بند کر دیا گیا، ملز موں کے کیسوں کی سماعت تعطیلات تک سیشن کورٹ میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ اور عملے کو کورونا ہونے اور دیگرملازمین میں کورونا تیزی سے پھیلنے پر دونوں عدالتوں کو دس روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔ سیشن جج لاہور کو خط ارسال کردیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا کہ عدالتیں جب تک بند ہیں ان کی نگرانی وہ کریں گے۔ دہشت گردی عدالتوں کے کیسوں کیلئے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے تمام کیسوں کے ملزمان کے وارنٹ جیل حکام نےایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش کرنا شروع کر دیئے۔