ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کپتان بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے نمبرون بلے باز بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی رینکنگ اپ ڈیٹ کردی۔ بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ فخرزمان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی کی بناپر  ترقی پاکر ساتویں نمبرپرآگئے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2017 سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔بابر اعظم گزشتہ ہفتے 76میچز میں 13سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا، ویرات نے 86میچز میں 13سنچریاں مکمل کی تھیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنک میں بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھے پہلے، ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور روہت شرما 825 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان 778 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer